Live Updates

بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ ملاقات ، ہندو مسلم ہم آہنگی پر زور

جمعہ 25 اپریل 2025 14:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جنہیں بھارتی تاریخ کے کٹر ہندو سربراہ کے طور پر لیا جاتا ہے نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران جدہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کی ہے تاکہ ہندو مسلم ثقافتی روابط اور مکالمے ، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس مودی ملاقات کو مبصرین کافی اہم قرار دیتے ہیں کیونکہ حالیہ ایک دو دہائیوں کے دوران بھارت میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحیوں اور حتی کہ نچلی ذات کے ہندو دلتوں کو بھی ہندوتوا کے ماننے والوں کی وجہ سے کافی دشواریوں کا سامنا رہا ہے اور اس بارے میں امریکہ سمیت بین الاقوامی این جی اوز کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات