بریڈ فورڈ میں 43سالہ شخص کی پراسرارموت،دومشتبہ افرادگرفتار

جمعہ 25 اپریل 2025 14:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)بریڈفورڈ کے علاقے شیپلی میں ایک 43 سالہ شخص کی پر اسرار موت نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔دونوں افراد پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس بارے میں مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :