تعلیمی اصلاحات اور بلند معیار تعلیم حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

جمعہ 25 اپریل 2025 14:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول تحصیل سمبڑیال کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اساتذہ و طلبا کی حاضری چیک کی،تعلیمی کارکردگی،سکول میں صفائی ستھرائی،انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے،تزئن و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لیا،سی ای او نے طالبات کا ہوم ورک چیک کیا،ٹیچرز ڈائری اور ہوم ورک رجسٹر چیک کئے،سی ای او نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کو محکمہ تعلیم کی طرف سے دئیے گئے تمام ٹاسک جلد مکمل کرنے،ہوم ورک روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے،اساتذہ اور طلبا کی 100فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ہدائت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، اساتذہ اور طالب علموں کے مسائل ترجیحی بنیاد و ں پر حل کئے جارہے ہیں، سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بلند ہوچکا ہے،مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،ضلع سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کو مثالی ادارے بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) فرخندہ یاسمین بھی ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :