ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل شالیمار کا دورہ

جمعہ 25 اپریل 2025 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے تحصیل شالیمار کے دورے کے دوران انتظامی امور اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے ریگولیشن ونگ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری بہتری کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے "کلین لاہور مشن" کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے شالیمار چوک، ڈیرہ گجراں اور گرد و نواح کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ثاقب ترازی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے انتظامی کارروائیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رہائشی علاقوں سے جھگیوں کی منتقلی اور مویشیوں کو باہر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت دی جبکہ شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے واسا کو ہدایت دی کہ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہو۔

متعلقہ عنوان :