مظفر گڑھ، مزدور اینٹوں کے دہکتے ہوئے بھٹے میں گرنے سے جل کر شدید زخمی ہو گیا

جمعہ 25 اپریل 2025 16:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) مزدور اینٹوں کے دہکتے ہوئے بھٹے میں گرنے سے جل کر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لیہ کے علاقے کوٹ سلطان چک 161 میں محمد عمران نامی تیس سالہ مزدور اینٹوں کے دہکتے بھٹے میں جا گرا، مزدور محمد عمران لکڑی ڈالتے ہوئے پائوں پھسلنے کے باعث بھٹے میں گرا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ٹیم نے متاثرہ مزدور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے اس کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ شخص کا 80 فیصد جسم جل چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :