بھارت کے جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دیگی، مولانا فضل الرحمن

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے، سربراہ جے یو آئی

جمعہ 25 اپریل 2025 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سربراہ جے یو آئی (ف )مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کے اس جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی رویے کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم ایک صف میں ہے، بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔