لورالائی ،ملیریا کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر

جمعہ 25 اپریل 2025 17:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) بی آر ایس پی کی جانب سے آئی ایچ ایچ این اور ضلع لورالائی محکمہ صحت کے تعاون سے ورلڈ ملیریا ڈے کی تقریب کا اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر عبدالحمید لہڑی، اے ڈی ایس ایم ، پی پی ایچ آئی عبدالسلام کاکڑ، ملیریا پروگرام آفسر کاظم سلام، انڈس ہسپتال نمائندہ فاروق خلجی، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ملیریا پروگرام بی آر ایس پی محمد اسحاق موسی خیل کے علاوہ مختلف ہیلتھ سینٹروں کے نمائندوں، فلاحی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں ، پریس کلب کے نمائندوں کے علاوہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نے شرکت کی۔

اس دوران مليريا واک کا اہتمام کیا گیا۔ انڈس ہسپتال کے نمائندے فاروق خلجی اور بی آر ایس پی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے ملیریا پروگرام اسحاق موسی خیل نے ملیریا کی روک تھام اور علاج کے لئے صنفی مساوات اور انسانی حقوق پر مبنی مساوی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

۔ڈی ایچ او محکمہ صحت لورالائی عبدالحمید لہڑی نے ملیریا کے خلاف سخت کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔

اس تقریب میں صحت کی دیکھ بهال تک رسائی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سمیت رکاوٹوں کو اجاگر کیا گیا۔ واک میونسپل کمیٹی ہال سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے باز محمد خان پارک اختتام ہوا۔اے ڈی ایس ایم عبدالسلام کاکڑ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح انہیں بی آر ایس پی ملیریا پروگرام کی طرف سے مدد ملی ہے،پاکستان بھر میں صحت کے تمام مراکز سے ملیریا کے کل 2.7 ملین مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان طبی مراکز میں 2023 ملیریا کے تقریبا 15.65 ملین مشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ ملیریا کے خلاف جاری جنگ میں بی آر ایس پی، آئی ایچ ایچ این اور محکمہ صحت بلوچستان ملیریا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے میں متاثرہ برادریوں کی مدد کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور اب تک ملیریا کے لاکھوں مریضوں کی جلد تشخیص اور فوری علاج کو یقینی بنا چکے ہیں۔ \378