آر ٹی او 1 نے 315 ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑلیا؛ ملوث ملزمان گرفتار

جمعہ 25 اپریل 2025 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)ریجنل ٹیکس آفس 1 نے اپنی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت کرکے آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب روپے کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑلیا۔ یہ فراڈ پلاٹینم انٹرنیشنل اور کے ایچ سنز کے تحت دو ماسٹر مائنڈ اویس اسماعیل اور فرہاد کر رہے تھے۔ آر ٹی او 1 نے معاونین کو گرفتار کرلیا ہے جن میں فرہاد کا بھائی شہزاد، کزن فیصل اور ایک اہم معاون معروف الرمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آر ٹی او 1 نے آج تمام ملزمان کو اسپیشل کورٹ کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ میں پیش کیا جہاں ماسٹر مائنڈ فرہاد کے کزن فیصل اور معاون معروف الرحمان کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ بھائی شہزاد کو سات روزہ جسمانی رمانڈ پر آر ٹی او 1 کے حوالے کیا گیا ہے۔ آر ٹی او 1 نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ مزید معاونین اور فائدہ اٹھانے والوں کا پتہ چل سکے۔چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے اس سیلز ٹیکس فراڈ اور ملوث ملزمان کو پکڑنے پر اپنی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ آر ٹی او 1 سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کا بھرپور عزم رکھتی ہے اور ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق نمٹنا چاہتی ہے تاکہ سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنے کے لیئے ایک واضح پیغام دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :