سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مرحوم بھائی ملک سجاد حیدر اعوان اور دیگر مرحومین کیلئے منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے

جمعہ 25 اپریل 2025 18:20

سیالکوٹ ،25 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مرحوم بھائی ملک سجاد حیدر اعوان اور دیگر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے یکم مئی کو کوبے چک میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب ختم پاک کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس تقریب میں مختلف مذہبی شخصیات اور سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بھائی ملک اعجاز نے کیا۔

(جاری ہے)

ملک اعجاز نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو ہونے والی تقریب کا مقصد ہمارے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرنا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم ملک سجاد حیدر اعوان اور دیگر مرحومین نے اپنی زندگی میں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی اور ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں،ہم ان کی روح کی سکونت کے لئے دعا گو ہیں اور اس تقریب کے ذریعے ان کی یادوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

ملک اعجاز نے اس موقع پر تمام شرکاء کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد ایصال ثواب کیساتھ ساتھ ہمارے مرحومین کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :