تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد ، گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 5 مئی سے شروع ہونگے

جمعہ 25 اپریل 2025 19:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 5 مئی 2025 سے لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر آصف علی میمن نے بتایا ہے کہ تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 5 مئی 2025 ءسے لئے جائیں گے جس کا ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں سڑکوں کی بندش کے باعث 29 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات کا شیڈول ملتوی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :