میونسپل کارپوریشن تربت کا مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز

جمعہ 25 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی کی ہدایت اور چیف آفیسر شعیب ناصر کی نگرانی میں مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مہم کا مقصد مچھروں کی افزائش روک کر شہریوں کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے اس سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں سلالہ بازار، سنگانی سر اور تربت سٹی میں اسپرے کیا گیا، جہاں گلیوں اور نالیوں پر خاص توجہ دی گئی اسپرے میں جدید اور محفوظ کیمیکل استعمال ہو رہے ہیں اور مہم کو مرحلہ وار پورے شہر تک وسعت دی جائے گی۔

شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہم کو مستقل جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے عوام سے صفائی ستھرائی اور پانی جمع نہ ہونے دینے کی اپیل کی ہے تاکہ مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :