Live Updates

پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی کروشیا کی یورپی یونین میں مستقل نمائندہ سے ملاقات

جمعہ 25 اپریل 2025 20:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کروشیا کی یورپی یونین میں مستقل مندوب ایرینا آندراثی (Irena Andrassy) سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے تناظر میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات