سمبڑیال پولیس كی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایك ملزم گرفتار، منشیات برآمد

جمعہ 25 اپریل 2025 20:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) سمبڑیال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کےایک کلوچرس برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹركٹ پولیس آفیسر سیالكوٹ فیصل شہزاد كی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال ارشاد احمد كی زیر نگرانی منشیات فروشوں كے خلاف كارروائیوں كا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سمبڑیال پولیس نے محلہ فضل پورہ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش اسد علی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک کلو3 سو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :