وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 25 اپریل 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔