Live Updates

اتر پردیش ،ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان کو گولی مار کر ہلاک ، ایک کو زخمی کردیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک 25 سالہ مسلمان شخص کو گولی مار کر ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اترپردیش کے شہر تاج میں محمد گلفام نامی مسلمان شخص کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنا ریستوران بند کررہا تھا۔ فائرنگ سے گلگام کا رشتہ دار سیف علی زخمی ہو گیا۔واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ۔ ہند و گا رکھشائوں نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نے یہ کارروائی پہلگام واقعے کے ردعمل میں کی ہے ۔ ویڈیو میں ہندو تواغنڈوںکو جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات