Live Updates

ہندوستانیت ثابت کرنے کیلئے اسدالدین اویسی اسلام سے روگردانی پر تل گئے

ہم بھارتی ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کو بھارت کے امن و اتحاد کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،ویڈیوپیغام

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)بھارت میں پہلگام میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو لے کر ایک طرف بھارتی حکومت اور ہندو سیاستدانوں نے حسب روایت پاکستان پر الزام تراشی کا نیا کھیل شروع کر دیا ہے، تو دوسری جانب مسلمان سیاستدانوں کو بھی اپنی دیش بھکتی ثابت کرنی پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اس واقعے کی مذمت کریں۔اپنے ایک وڈیو پیغام میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہمیں یہ پیغام دینا ہوگا کہ ہم بھارتی ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کو بھارت کے امن و اتحاد کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات