بکر پولیس کی ڈرگ ڈیلر کے خلاف بہت بڑی کاروائی، لاکھوں روپے کی 13 کلو گرام چرس برامد

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) بھکر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی 13 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ڈرگ فری پنجاب اور منشیات سے پاک معاشرہ کے مشن پر گامزن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پرپولیس ٹیم نے کارروائی عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر دریا خان پولیس نے پنجگرائیں کے نزدیک بستی احمد والی موڑ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کار کو روکا جسکو ڈرائیور الطاف حسین عرف ممدا ولد امام بخش چلا رہا تھا روک کر کار کی تلاشی لی گئی کار میں سے لاکھوں روپے مالیت کی 13 کلو گرام چرس ،موبائل فون اور 23 ہزار روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیا۔\378