چناب کالج چنیوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:50

چنیوٹ 26 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) چناب کالج چنیوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران طالب علموں نے ٹیبلوز پیش کرکے داد وصول کی۔ڈپٹی کمشنر نےبیسٹ پروفارمنس پر کالج کی ہونہارطالبہ ورشا عامر کو دو لاکھ روپے انعام دیا۔تقریب میں برائٹ سٹوڈنٹس میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

پرنسپل چناب کالج،صدر و سیکرٹری بار،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ،سول سوسائٹی والدین،طلباء و طالبات موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بامقصد تعلیم کے ساتھ معیاری تربیت کی فراہمی چناب کالج کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ہونہارطالب علم ہماراقیمتی سرمایہ ہیں اور حوصلہ افزائی کے اقدامات ان پر گہرےنقوش چھوڑتے ہیں۔انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :