ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کا اپر چترال کا دورہ، افسران اور اہلکاروں سے ملاقات

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے گزشتہ روز اپر چترال میں قائم ریسکیو 1122 کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسکیو 1122 اپر چترال کے مرکزی دفتر پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کا استقبال کیا جبکہ ریسکیو 1122 کے جوانوں کی طرف سے سلامی دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد صاحب ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں سے تعارفی ملاقات کی جبکہ روزمرہ پیش آنے والے حادثات، رسپانس ٹائم ،ریفرل ایمرجنسیز اور سٹیشن کے ساتھ روابط کے طریقے کار کے ساتھ ساتھ سٹیشن میں موجود ایمرجنسی گاڑیوں اور الات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کے ہمراہ اپر چترال بونی جنالی کوچ میں زیر تعمیر ریسکیو 1122 اپر چترال کے ہیڈ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود کنٹریکٹر کو تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ اپر چترال کے عوام ریسکیو 1122 سروسز سے بہرترین طریقے سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے اپر چترال میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے بھی ملاقات کی۔ ڈی جی ریسکیو نے اپر چترال میں ریسکیو1122 اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مابین ہم آہنگی کو علاقے کے عوام کےلیے بہترین سنگ میل قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :