عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے یوتھ سیکرٹریز کا اجلاس طلب

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے یوتھ سیکرٹریز کا اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس 28 اپریل 2025 بروز پیر دوپہر 1 بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان ایڈوکیٹ، سیکرٹری یوتھ افیئرز ثناء گلزار ایڈوکیٹ اور دیگر صوبائی ذمہ داران خصوصی شرکت کریں گے۔تمام اضلاع اور تحصیلوں کے سیکرٹریز کو بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔