مردان، ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشن نے میٹرک امتحان کے دوران طبی امداد فراہم کرتے ہوئے طالب علم کے پرچہ کو متاثر ہونے سے بچا لیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ریسکیو 1122 مردان کے میڈیکل ٹیکنیشن نے میٹرک امتحان کے دوران طبی امداد فراہم کرتے ہوئے طالب علم کے پرچہ کو متاثر ہونے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 مردان کے مطابق ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو گورنمنٹ ڈگری کالج مصطفیٰ آباد میں جاری میٹرک امتحان کے دوران ایک طالبعلم کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر قیمتی وقت کا خیال رکھتے ہوئے طبّی امداد فراہم کی۔ میڈیکل ٹیکنیشن نے امتحان کے دوران طالبعلم کے ساتھ موجود رہتے ہوئے نہ صرف بروقت طبی امداد دی بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ پرچہ متاثر نہ ہو اور طالبعلم اپنا امتحان بھی جاری رکھ سکے۔