ژوب و موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ژوب اور موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کو دوپہر3بجکر10منٹ پرژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 4.9ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز ژوب سے 70کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا زلزلے کی گہرائی 30کلومیٹر تھی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق موسیٰ خیل اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 2.8ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 37کلومیٹر جنوب میں تھا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :