ہیموفیلیا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے، سینئر نائب صدر دیا ویلفیئر آر گنائزیشن

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) سینئر نائب صدر دیا ویلفیئر آر گنائزیشن راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ ہیموفیلیا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے، ہیموفیلیا ایک خطرناک بیماری ہے عوام میں ہیموفیلیا بیماری کے متعلق آگاہی مہم جاری ہے تنگ دستی مہنگائی بے روزگاری کے باعث بہت سے لوگ خود یا اپنے مریضوں کا علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے ، ایسے پریشان حال غریب اور سفید پوش مریضوں کے علاج معالجے میں مدد اور معاونت کرنے والے معاشرے کا فخر ہیں۔

انہوں نے ہیموفیلیا مرض کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں ہیموفیلیا بیماری کے متعلق آگاہی نہیں جس کی وجہ سے ان کے بچوں کا علاج و معالجہ ہونے کی بجائے بہت سارے مریض زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی مارکیٹنگ ٹیم کی جانب سے مختلف سکولوں میں ہیموفیلیا بیماری کے متعلق طلبہ وطالبات کو آگاہی فراہم کرنے کے موقع پر سکول پرنسپلز اور عملے سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔

سکول پرنسپلز نے کہا کہ ادارہ دیا ویلفیئر حق دار مریضوں کا سہارا ہے اور ان مریضوں کے مفت علاج و تعلیم کے بندوبست کے لئے ہر ممکن جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔ یہ افراد بھی ہمارے معاشرے کے فعال شہری ثابت ہو سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :