ساہیوال، ڈاکو ڈیلیوری بوائے، رکشہ مسافرودیگر سے نقدی، موبائل، موٹر سائیکل لے اڑے

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ڈاکو ڈلیوری بوائے، رکشہ مسافر، قلفی فروش اور بھٹہ خشت منشی سے ایک لاکھ 43ہزار 120روپے نقدی، 4موبائل، موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

اڈہ بوٹی پال 99چھ آر پر عبدالحمید رکشہ سوار سے 20ہزار روپے نقدی، دوموبائل، چک 91نو ایل کے قریب محمداکبرعلی بھٹہ خشت کے منشی سے موبائل، نقدی ایک لاکھ 5ہزار 120روپے، چک 101نو ایل میں ساجد حسین پیزاڈلیوری بوائے سے موٹرسائیکل نمبر 5236ایس ایل کے ، نقدی 15ہزار روپے، غربی بائی پاس ہڑپہ پر محمدراشد قلفیاں والے سے موبائل، نقدی 3ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

پولیس فرید ٹائون، ڈیرہ رحیم نے عبدالحمید، محمداکبرعلی ، ساجدحسین اور محمدراشد کی مدعیت میں چار مقدمات 382, 392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :