سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگ کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال کما لیہ کاسرپرائز وزٹ

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:55

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کما لیہ کاسرپرائز وزٹ کیا ڈاکٹر میاں عدیل عارف ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ نے انہیں انتظامی امور پر بریفنگ دی ڈاکٹر کاشف باجوہ نے پولیو مہم کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف باجوہ نے کہا کہ پولیو کو صرف ویکسین کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے ہمارے ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کیونکہ اگر ایک بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم رہ گیا تو وہ دوسرے بچوں میں پولیو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :