اٹک میں مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) اٹک میں مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اٹک جمعہ کو ہونے والی چار مختلف ڈکیتیوں اور چھیننے کی وارداتوں میں اٹک پولیس کی ٹیم ڈاکوئوں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈکیت گروہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ بعد میں ان ڈاکوئوں کی گرفتاری کی کوشش میں بھی ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کی، تاہم بعد میں احسان اللہ اور بلال خان نامی ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جو ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ادھر فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار گولی کی زد میں آئے، لیکن احتیاطی تدابیر کی وجہ سے وہ محفوظ رہے، البتہ ان کے ساتھ پہلے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔\378