ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کابنیادی مرکز صحت 29 بی سی اور رورل ہیلتھ سنٹر لال سوہانرا کا دورہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:50

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے بنیادی مرکز صحت 29 بی سی اور رورل ہیلتھ سنٹر لال سوہانرا کا دورہ کیا۔انہوں نے دونوں مراکز صحت پر فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اورڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری سمیت ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران ترقیاتی کاموں کی موقع پر جاکر مانیٹرنگ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت 29 بی سی اور رورل ہیلتھ سنٹر لال سوہانرا میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عامر بشیر ہمراہ تھے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے مینگو آرچرڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :