پشاور، جمیل چوک میں سابقہ دشمنی کے بنا پر مخالفین کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) پشاور کے علاقے جمیل چوک تھانہ پھندو کی حدود میں سابقہ دشمنی کے بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ پھندو جمیل چوک میں ایک فریق کے افراد گاڑی میں جا رہے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ ولد بادام گل، طاہر ولد نواب، اسامہ ولد حمایت اللہ، اویس ولد سید بادشاہ اور وقاص شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی عمر آفریدی موقع پر پہنچ گئے۔ نعشوں کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی کےلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔