راول ڈویژن پولیس کی بائیک لفٹر گینگز کے خلاف کارروائیاں ،دومختلف گروہوں کے سات ملزمان گرفتار

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) راول ڈویژن پولیس نے بائیک لفٹر گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو مختلف گروہوں کے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزمان شاہ زیب، رحمان تاج، افضل اور منصور کو گرفتار کر کے ان سے 10 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وارث خان پولیس نے ملزمان ثاقب، عثمان اور عبدالصمد کو گرفتار کر کے ان سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :