سوات و گردونواح میں 5شدت زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، وہ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلیکی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔