محکمہ تعلیم کیچ کی جانب سے مڈل سکولوں کے ریاضی کے اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام کاانعقاد

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) محکمہ تعلیم کیچ نے یونیسیف کے اشتراک اور یورپی یونین کی مالی معاونت سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مڈل سکولوں کے ریاضی کے اساتذہ کیلئے چار روزہ تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ تربیت سی پی ڈی رائٹ کیچ کے تحت ترتیب دی گئی، جس کا مقصد اساتذہ کی تدریسی مہارتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور تعلیمی معیار میں بہتری لانا تھا۔

تربت کے بوائز ماڈل ہائی سکول میں منعقدہ اختتامی تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کیچ منظور بلوچ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈی ڈی او ای تربت اکبر اسماعیل، منیجر ای ایس پی کیچ فیض الرحمن اور اے ڈی ای او تربت وارث بشیر شامل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اساتذہ کی بھرپور شرکت، دلچسپی اور تربیتی سیشنز میں فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت تعلیمی ترقی کی بنیاد ہے، اس طرح کے پروگرام نہ صرف تدریسی عمل کو مؤثر بناتے ہیں بلکہ طلبہ کے تعلیمی نتائج پر بھی مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :