رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے پرنسپل اصغر علی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت کے پرنسپل اصغر علی کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوسکول کو درپیش تعلیمی، انفرا اسٹرکچر اور انتظامی مسائل بارے آگاہ کیا جبکہ سکول میں اساتذہ کی کمی، سہولیات کی کمی اور طلبہ کے تعلیمی ماحول سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، ہماری پارٹی ہمیشہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کے لیے سازگار ماحول کے قیام کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سکول کے مسائل کو متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھا کر جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔