سنٹرل پولیس آفس میںغیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں خوشاب اور سرگودھا کی 18 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مجوعی طور پر 45 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔

انعامات حاصل کرنے والوں میں 08 انسپکٹر، 09 سب انسپکٹر، 03 اے ایس آئیز، 03 ہیڈ کانسٹیبلز، 21 کانسٹیبلز اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو بھی تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے قتل، اقدام قتل، زیادتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیموں نے جس بہادری اور جوانمردی سے خطرناک مجرمان کے خلاف کاروائیاں کیں وہ قابل فخر ہیں۔

بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جرائم کی سرکوبی اور شہریوں کو انصاف کی باآسانی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان،اے آئی جی ڈسپلن اور اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :