پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کاپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے دفتر کا دورہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سلطان باجوہ نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے ادارے کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور عوام کو سرسبز ماحول کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجودہ اور مستقبل کے شجرکاری منصوبوں سمیت مری روڈ سمیت شہر کے اہم شاہراہوں کی خوبصورتی کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے پی ایچ اے راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے اٹھائے گئے تمام منصوبوں اور ڈی جی پی ایچ اے کے ویژن کی بھرپور تعریف کی۔

اس موقع پر سلطان باجوہ نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے تمام اداروں کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہو گا تاکہ پنجاب حکومت کے عوامی خدمت کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنا اور شہر میں سرسبز ماحول کو برقرار رکھنا پی ایچ اے کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مستقبل میں راولپنڈی کی خوبصورتی کے لیے مزید شاندار منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :