ج*ڈپٹی چیئرمین میر باہڈ جمیل دشتی کی صدارت میںضلع کونسل کیچ کا اجلاس

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:20

8تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) ضلع کونسل کیچ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین میر باہڈ جمیل دشتی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 72 یونین کونسلوں کے سالانہ بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ متعدد عوامی فلاحی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں اجلاس میں ڈی سی کیچ کی جانب سے چیئرمینوں کے خلاف اینٹی کرپشن کو ارسال کردہ مراسلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

عوامی مفاد میں عبدوئی، کپکپار اور جالگی بارڈرز کی فوری بحالی، تلار کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے خاتمے، کھڈان، گوکدان، بل نگور اور ناصر آباد میں میونسپل کمیٹیوں کے قیام، ضلع کونسل پلازہ کی منصفانہ تقسیم، اور زراعت میں موجودہ ٹریکٹروں کے شفاف استعمال سے متعلق اہم قراردادیں بھی منظور کی گئیں آجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، مقامی ترقی اور شفاف حکمرانی کے لیے اپنی ذمہ داری نبھاتی رہے گی۔