پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہیے، ٹرمپ

وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کہہ دیا ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا خیال رکھیں اور اسے یاد رکھیں

اتوار 27 اپریل 2025 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کہہ دیا ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا خیال رکھیں اور اسے یاد رکھیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ پاناما نہر کو واپس لینا چاہتے ہیں۔جنوری میں دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف لینے سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقتصادی یا فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کریں گے۔