کپواڑہ میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا

اتوار 27 اپریل 2025 11:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپرزیرتسلط جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک 45سالہ شخص کو اس کے گھر پر گولی مار کرقتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کنڈی خاص میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت غلام رسول ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ غلام رسول کو زخمی حالت میں جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔