سیالکوٹ، تفتیشی عمل کو بہتر بنانے کے لیے چیک ڈس آنر کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

اتوار 27 اپریل 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر تفتیشی عمل کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائنز کانفرنس ہال میں ڈی ایس پی لیگل صہیب مختار نے چیک ڈس آنر کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا مقصد پولیس افسران و ملازمان کو اس بارے آگاہی فراہم کرنا تھا جس کے لیے قابل افسران کو مدعو کیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی لیگل صہیب مختار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محکمے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں جس سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ عوام کے محکمے پر اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :