سیالکوٹ،مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے والے9افراد گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 14:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) سیالکوٹ پولیس نے مسافر گاڑیوں میں پابندی کے باوجود ایل پی جی سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے والے6افراد کو گرفتار کرکے مسافر گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ، قلعہ کالر والہ، سمبڑیال اور صدر ڈسکہ کے علاقوں سے پولیس نے مسافر گاڑیوں میں پابندی کے باوجود ایل پی جی گیس سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے والے سیدحسنین شاہ، نجم شیرازی ، شہزاد، رفیق ، سلیم اور وحید کو گرفتار کرکے انکی گاڑیاں قبضہ میں لی لیں ۔