Live Updates

اسلام آباد،وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے ، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ

اتوار 27 اپریل 2025 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوںنے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے ،سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوںنے کہاکہ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دین اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے، وفد نے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات