Live Updates

کراچی میں پاکستان ریفائنری کی لائن سے کئی ماہ سے جاری تیل چوری پکڑی گئی، مقدمہ درج

اتوار 27 اپریل 2025 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)کراچی میں آئل چوری کا دھندا پوش علاقے تک جا پہنچا، ڈیفنس خیابان نشاط کے قریب فلیٹ کے کمپائونڈ سے لائن میں لگایا گیا کلپ برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ (پی آر ایل)کے سیکیورٹی منیجر کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ نے موقف اپنایاکہ پی آر ایل کی انٹر سٹی آئل لائن کیماڑی سے کورنگی ریفائنری تک جاتی ہے، فلیٹ کے قریب بدبو آنے سے اور فلیٹ کے قریب تیل کے نشانات ملنے سے شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 3 ماہ سے آئل چوری کا کام جاری تھا، ٹینکرز کی مدد سے آئل چوری کرنے کے بعد منتقل کیا جاتا تھا اور لائن سے لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل چوری کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب واقعہ میں ملوث پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات