لیسکو کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن،10 ملزم گرفتار

ملزمان کو 27540یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی بلال کالونی سب ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر کے 10بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ ایکسئن شالامار احمد شہزاد چٹھہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی ملک ارشد نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ہمراہ شریف پورہ، لکھو ڈیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،دوران آپریشن 57 کنکشنزچیک کیے گئے،10ملزموں کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا، ملزموں کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی۔کمپنی کی جانب سے ملزمان کو 27540یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :