ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ٹرالہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)جی ٹی روڈ تھانہ صدر کے سامنے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ٹرالہ ڈرائیور پانچ بچوں کے باپ کو قتل کرڈالا ۔ساتھی کے قتل پر ٹرک ڈرائیوروں نے شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات مریدکے جی ٹی روڈ پر تھانہ صدر کے سامنے دو مسلح موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ٹرالہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔