یو ای ٹی سینڈیکٹ کا اجلاس، اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں میں زیرالتوا 25 فیصد اضافہ کی منظوری

اتوار 27 اپریل 2025 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی سینڈیکٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سینڈیکٹ کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کا اطلاق رواں ماہ اپریل 2025 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ گزشتہ 9 ماہ سے زیر التوا تھا۔ اس منظوری کے بعد یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن سمیت تمام ملازمین کی ایسوسی ایشنز نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، مجاہد پرویز چٹھہ، مسز زاہد اظہر یڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محترمہ ساجدہ وندال، ڈاکٹر نوید رمضان، ڈاکٹر شازیہ ارشد، ڈاکٹر عدنان مقبول، احمد نوید، طارق اقبال نمائندہ ایچ ای سی اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :