پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے 28 اپریل 2025 کو ریلی نکالی جائے گی ، رانا محمد فیاض

اتوار 27 اپریل 2025 18:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئےمورخہ 28 اپریل 2025 کو ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت میں خود کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی یہ ریلی دوپہر تین 3 بجے تحصیل پسرور کے گاؤں شاہ حسین سے شروع ہو کر براستہ ڈھوڈا پسرور شہر میں ڈسکہ چوک تک آئے گی جس میں پاک فوج سے محبت کرنے والے ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے عوام اور اپنے تمام دوستوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جوق در جوق ڈیرہ شاہ حسین آئیں اور پاک فوج سے اظہار محبت و یکجہتی کا اظہار کریں۔

متعلقہ عنوان :