Live Updates

۹‘‘انسانیت کے خلاف جرائم‘‘کے نام سے دستاویزی فلم میں بھارتی جیلوں میں قید معصوم کشمیریوں کی کہانی سامنے آگئی

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

Cاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی(انسانیت کے خلاف جرائم)کے نام سے ایک دستاویزی فلم میں بھارتی جیلوں میں قید معصوم کشمیریوں کی کہانی سامنے آئی ہے ‘ 12منٹ کی یہ دستاویزی فلم ضیاء مصطفی پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں پر بھارتی تشدد کو بے نقاب کرتی ہے۔کرائمز اگینسٹ ہیومینٹی کہانی ہے ضیاء مصطفی کی جو غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر گیا۔

(جاری ہے)

دستاویزی فلم ضیاء مصطفی پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں پر بھارتی تشدد کو بے نقاب کرتی ہے۔ضیاء مصطفیٰ صرف 15 سال کا معصوم لڑکا تھا۔جنوری 2003 میں بھارتی فورسز نے ضیاء کو قید کر لیا۔ضیاء پر جھوٹے الزامات لگا کر 19 سال تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ضیاء مصطفی کے بھائی نے بتایا کہ ضیاء کی ماں اپنے بیٹے کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی۔ بہن نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ضیاء مصطفی کی لاش تک واپس نہیں کی، یہ واقعہ بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثال ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات