ٹ* ڈپٹی رجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت تیس اپریل بدھ کوہوگی

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

yاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)اسلام آبادہائی کورٹ ڈپٹی رجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت تیس اپریل بدھ کوکرے گی اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے متعلقہ جج کے رضامندی کے بغیر کیسز ٹرانسفر کرنے کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے۔کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجازاسحاق کریں گے،سماعت کے دوران عدالتی معاون بھی مقررکیے جانے کاامکان ہے۔

سابقہ سماعت پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ اس فائل کے مطابق تو چیف جسٹس صاحب یہ کیس خود سن رہے تھے، اور انہوں نے دو جج اور شامل کر دیے، سوال یہ ہے کہ کیا چیف جسٹس جج کی منظوری کے بغیر کیس ٹرانسفر کر سکتا ہے کہ نہیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سلطان محمود سے استفسار کیا کہ مجھے آپ کی مجبوریوں کا علم ہے، مجھے آپ کو سزا دینے کا کوئی شوق نہیں آپ سچ بولیں۔

(جاری ہے)

میرا پورا ارادہ ہے اس پر باقاعدہ ججمنٹ لکھوں اور اس کیس میں عدالتی معاون مقرر کرنا پڑے گا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات کی ججزکی رضامندی کے بغیر منتقلی کامعاملہ تاحال حل نہ ہوسکااور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے متعلقہ جج کے رضامندی کے بغیر کیسز ٹرانسفر کرنے کا مکمل ریکارڈ طلب کیاتھا۔اورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔