Live Updates

د*ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں‘پاکستان ویمن اوپنرکا کھلا بیان

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

ٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)قومی ویمنز ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے میگا ایونٹ سے قبل بھارت کو دوٹوک جواب دیکر خاموش کروادیاجس پر انڈین میڈیا برہم ہوکر رہ گیاہے۔پاکستان ویمنز ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے ورلڈکپ کوالیفائرز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بھارت میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ میں جگہ بنائی۔ویمنز ورلڈکپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے تاہم پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے بعد اب ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھارتی بورڈ اور حکومت پر واضح کرچکے ہیں کہ ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔اس موقع پر گل فیروزہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اگلے عالمی ایونٹ میں شمولیت اسی فیوژن فارمولے کے تحت ہوگی، جس کا فیصلہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہاں پر ایشین کنڈیشنز ہوں گی مگر ہم بھارت میں نہیں کھیلیں گے، یہ بالکل واضح ہے اور ویسے بھی ہمیں بھارت میں کھیلنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔گل فیروزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے میچز میچز سری لنکا یا دبئی میں ہوں گے جس کا ہمیں فائدہ ہوگا کیونکہ وہاں کنڈیشنز پاکستان کے جیسی ہی ہوں گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات