Wٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت3افراد جاں بحق

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت3افراد جاں بحق۔ قاتلانہ حملے میں فائرنگ سے بیٹے نے باپ سمیت 3افرادکو بری طرح زخمی کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق ترکھانی کے علاقہ 220گ ب کے رہائشی دو بھائی شاہد اور عبدالرحمن موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ مین روڈ پر پہنچے تو سامنے سے آنیوالی تیز رفتار گدھا ریڑھی سے ٹکر ا کر گر پڑے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑگئے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھار بائی پاس کے قریب یٰسین آباد جہاں پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار محمد عظیم زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ ریسکیو1122دفتر کے قریب عداوت کی بناء پر ملزمان نے فائرنگ کر کے عمیر کو زخمی کر دیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ غلام رسول کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ناخلف بیٹے نے 65سالہ باپ جمیل کو گولی مار لہولیان کر دیا۔ چک جھمرہ کے علاقہ189ر ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر ملزمان گونگا گجر وغیرہ نے فائرنگ کر کے زبیر اور نشاط آباد کے علاقہ51ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان فہد وغیرہ نے یٰسین کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔