۵وزیر اعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت مجاہد ہسپتال فیصل آباد میں کو کلیئرٹرانسپلانٹ کا آغازکردیاگیا

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

ذ*جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) فیصل آبادمجاہد ہسپتال میں بذریعہ مفت آپریشن بہرے بچوں کو سماعت کے قابل بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مجاہد ہسپتال فیصل آباد کو پہلے آپریشن کے آغاز کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس بارے میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر فاطمہ نوید ہسپتال کے عملہ کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مجاہد ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود فخر نے آپریشن کے حوالے سے اقدامات کو دیکھنے کے لئے ڈاکٹر محمد راشد ستار فارماسسٹ، ایم ایس ڈی ایس کو آرڈینیٹر، ڈاکٹر محمد خضر آڈیا لوجسٹ، محمد جواد مینیجر ایچ آر، ایڈمن، شہزاد جاویدیس ایس پی اور زاہدہ نذیر میٹرن پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا فوکل پرسن ڈاکٹر محمد راشد ستار کو بنایا گیا۔اس سلسلہ میں چارسالہ سعید علی موسیٰ کا آپریشن آج بروز اتوار مجاہد ہسپتال میں کیا جائے گا۔پروفیسر ای این ٹی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میوہسپتال لاہور سرجن ڈاکٹر عاصم اقبال آپریشن کریں گے۔